معاشی حالات کے پیش نظر آدھی کابینہ تنخواہ نہیں لےگی، باقی کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) معاشی حالات کے پیش نظر آدھی کابینہ تنخواہ نہیں لےگی، باقی کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملکی معاشی حالات کے پیش نظر وزیراعظم کی جانب سے جلد کفایت شعاری اقدامات کا اعلان متوقع ہے، سرکاری اداروں کے بجٹ میں کمی، سرکاری ملازمین، کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ کی مراعات اور سہولتوں میں کٹوتی جیسے اقدامات زیر غور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آدھی کابینہ تنخواہ نہیں لےگی، باقی کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں 15 فیصد کٹوتی کی جائےگی، کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کی مراعات اور سہولتوں بشمول پرتعیش گاڑیوں اور سکیورٹی پروٹوکولز میں کٹوتی شامل ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں، جوڈیشل افسران اور ملازمین کے اخراجات سمیت عدلیہ کے اخراجات میں کٹوتی کے لیے چیف جسٹس پاکستان اور عدلیہ سے درخواست کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ آئی بی اور آئی ایس آئی کی صوابدیدی گرانٹس اور خفیہ فنڈز کو محدود کر دیا جائےگا، غیر جنگی نوعیت (نان کمبیٹ) کے دفاعی بجٹ کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت دفاع اپنی اپنی سفارشات تیار کر رہی ہیں، ان کے حوالے سے بھی وزیراعظم اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے