حافظ نعیم

بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے اور بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف احتجاج ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   بی جے پی رہنماؤں کے جانب سے نبی  کی شان میں  گستاخی کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں، نبی ﷺ  کی شان مسلمانوں کی زندگی کا ایک جز ہے۔

واضح رہے کہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہندو ایک بزدل قوم ہے جو نبی کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔ اس وقت پورے عالم عرب اور برصغیر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے