ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، تہذیبی، مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں۔ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کےلیے سائنس و ٹیکنالوجی پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا مؤقف واضح ہے۔ مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کےلیے ضروری ہے۔ مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔ غز ہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے