بلین ٹری

بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں بڑی سطح پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف حکومت کے 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں 3 ارب 49 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی جانب سے ایک ارب 25 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اخراجات کو مشکوک اور 98 کروڑ 29 لاکھ روپے کے اخراجات کو فرضی اورجعلی قرار دے دیا گیا ہے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی بھی تجویز کی گئی ہے۔ تقریباً ایک ارب 25 کروڑ 16 لاکھ کے اخراجات کو غیرقانونی اور غیرضروری قرار دیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 16 ہزار 953 ہیکٹر پر مختلف سرکلز میں قائم سابقہ بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے انکلوژرز کو 10 بلین ٹری سونامی کے حصے کے طور پر دکھایا گیا تھا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 30 کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ جعلی اور ضرورت سے زیادہ رپورٹنگ چترال، دیر کوہستان، لوئر دیر، مالاکنڈ، کنہار واٹرشیڈ، اونہار واٹرشیڈ فاریسٹ ڈویژن میں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

پنجاب میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فیلڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے