ایران اور پاکستان دہشت گردوں کو کسی قسم کا موقع نہیں دیں گے، ایرانی وزیرِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر اللہیان کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان دہشت گردوں کو کسی قسم کا موقع نہیں دیں گے۔ یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر اللہیان پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اہم برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان سے جغرافیائی تعلقات بھی اہمیت کےحامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ہمارے لیے مقدم ہے، ایران اور پاکستان کے عوام کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے، ایران اور پاکستان میں مقیم افراد کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر اللہیان نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشترکہ بارڈر پر موجود دہشت گرد دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے