مرتضی سولنگی

بلوچستان کے مسائل کا حل نگراں حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل نگراں حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے بلوچ خواتین مارچ جب سے چلا انہیں اسلام آباد تک پہنچنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،جب وہ اسلام آباد آئے ان سے کہا گیا کہ آپکو جلسہ کیلئے ایف نائن پارک دیا جاسکتا ہے ،لیکن انکا اصرار تھا کہ وہ ریڈ زون میں جائیں گے ۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا ہے کہ لاٹھی چارج کا واقعہ رات ایک بجے کے بعد ہوا، وہاں پریس کلب میں موجود لوگوں نے ریڈ زون کی طرف جانے کی کوشش کی، پھر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ہوا،ہم ان خواتین کے پاس گئے ان سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی جہاں وہ بیٹھی ہیں انہیں وہاں ایمبولینس دی گئی ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ پرامن طریقہ سے واپس جائیں اور آنے والی حکومت انکے مسائل حل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے