نوازشریف

نوازشریف 21 اکتوبر کو امید پاکستان طیارے میں پاکستان پہنچیں گے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 21 اکتوبر کو امید پاکستان طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کیلئے سپیشل طیارہ بک کروا لیا گیا، جس میں 150 مسافروں کی گنجائش ہے۔ سپیشل طیارہ دبئی سے بک کروایا گیا، پرواز کو “امید پاکستان” کا نام دیا گیا۔ نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل (بروز بدھ) سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف کا سعودی عرب میں 7 روز کا قیام ہوگا جس کے دوران اعلی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔

نوازشریف سعودی عرب کے دورے کے بعد 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے