گیس

شمالی وزیر ستان میں پہلی مرتبہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیر ستان میں پہلی مرتبہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔ اس حوالے سے ترجمان ماری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ 25  ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے  نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔ ترجمان ماری پیٹرولیم کا کہنا ہے شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے۔ نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مددملے گی ۔

واضح رہے کہ ترجمان ماری پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ملک میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور  مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے