وزیراعظم عمران خان نے قبل ازوقت سینیٹ الیکشن کرانے کی تصدیق کردی

وزیراعظم عمران خان نے قبل ازوقت سینیٹ الیکشن کرانے کی تصدیق کردی

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2021ء قبل ازوقت کروانے کی تصدیق کردی اور ساتھ ہی کہا کہ ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے اور انتخابی عمل شو آف ہینڈز کے ذریعے ہو، اس کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، حکومت وقت کے لیے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ آسان ہوتی ہے، پچھلی بار ہم نے اپنے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن نے 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا، جو میں کسی صورت نہیں دوں گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کیس ہماری حکومت میں نہیں بنے، یہ لوگ جن کیسز کا سامنا کر رہے ہیں وہ ماضی میں قائم ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، لاہور جلسے کے دن میں کیا کر رہا تھا سب نے دیکھ لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں، اپوزیشن بڑے جلسے کرتے پھر رہی ہے، چاہوں تو اب بھی اپوزیشن سے بڑا جلسہ کرسکتا ہوں

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے