راجہ ریاض

مہنگائی سے پی ٹی آئی رہنما بھی گھبرا گئے، عمران خان کو سمت درست کرنے کا مشورہ

فیصل آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے اب پی ٹی آئی کے رہنما بھی گھبرانے لگے ہیں۔ عمران خان کو حکومت کی سمت درست کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان! خدا کیلئے اب تو ہم واقعی گھبرا گئے ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے میں بھی گھبرا گیا ہوں، اگر عوام کی نبض پر ہاتھ نہ رکھا تو ری ایکشن ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہمارے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے میں بھی گھبرا گیا ہوں۔ اب سمت درست کرنے کا وقت ہے، عوام کی نبض پر ہاتھ رکھنا ضروری ہے، اگر ہم نے سمت درست نہ کی تو ہمارے مشکلات بڑھ جائیں گی اور ری ایکشن بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے