سیلاب

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افرادکی تعداد 77 ہوگئی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں اورسیلاب کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ شدید بارش اور سیلاب سے اب تک 77 افراد جا بحق ہوچکے ہیں۔ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، حب اور سبی میں ہوئیں۔

پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ بلوچستان کے مطابق کان مہتر زئی کے ڈیم میں بھی شگاف پڑگیا ہے جبکہ پشین، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں 8 ڈیم ٹوٹ گئے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 48 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جانی نقصانات کے علاوہ بلوچستان بھر میں 600 سے زائد مکانات بھی منہدم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے