مہنگائی

ملک بھر میں مہنگائی رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کی وجہ سے اس وقت ملک بھر میں مہنگائی رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی ہے جب کہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں مرغی 17 اعشاریہ 9 فیصد، سبزیاں 15 اعشاریہ 2 فیصد اورگندم 7 اعشاریہ 2 فیصد مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں شہروں میں مہنگائی 9 اعشاریہ 6 فیصد اور 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے