اپوزیشن احتجاج

بلوچستان اسمبلی، بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کو اہمیت نہ دینے پر اپوزیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیئے ہیں،  ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں نے مجوزہ ترقیاتی منصوبے صوبائی بجٹ کا حصہ نہ بنانے پر اسے حکومتی نااہلی قرار دیا اور کوئٹہ، چاغی، واشک، خاران اور نوشکی سمیت بلوچستان کے متعدد شہروں اور قصبوں سے گزرنے والی قومی شاہراہوں کو بلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں صوبائی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔  دوسری جانب صوبائی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو صوبائی بجٹ میں شامل نہ کیا گیا تو اسمبلی کی عمارت کا محاصرہ کرلیں گے اور کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی کو عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کوئٹہ میں اسمبلی کے باہر مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں نے اسمبلی کے مؤماحاطے میں داخلی دروازے پر دھرنا دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ حزبِ اختلاف کے اراکینِ اسمبلی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے