بلاول کا دعویٰ، حکومت کو اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں

بلاول کا دعویٰ، حکومت کو اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  حکومت کو خود اپنے ہی ارکین پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں ہے حکومت پورے ملک کو بتارہی ہے  کہ انتخابات سے قبل ہر حربہ استعمال کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ‘یہ سیاسی اشارہ ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے فیصلوں کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں آئین میں تبدیلی کا ایک پارلیمانی طریقہ کار ہوتا ہے، اگر آئین میں تبدیلی لانے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے تو اس پر سنجیدگی سے اس پر کوشش کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر الیکشن سے پہلے عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے گا، بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس پر نا اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی گئی نہ مختلف جماعتوں سے کوئی سنجیدہ بات چیت کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت نے جمہوری طریقہ کار نہیں اپنایا اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے قدم اٹھاتے ہوئے اسے ریفرنس بھیجا۔انہوں نے کہا کہ ‘حکومت نے سپریم کورٹ کو ایسی پوزیشن میں ڈالا ہے جہاں وہ جو بھی فیصلہ لے وہ متنازع فیصلہ ہوگا’۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم صرف پارلیمان کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ؛جہاں یہ ریفرنس عدالت میں تھا وہیں اچانک کمیٹی کے ذریعے اسے قومی اسمبلی میں لایا گیا، قومی اسمبلی میں بات تک نہیں کرنے دی گئی اور اراکین پارلیمنٹ پر حملے کیے گئے’۔

انہوں نے کہا کہ اس شرمناک واقعے کے بعد ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے جس سے ہمارے ادارے، پارلیمان اور سپریم کورٹ کو متنازع بنایا جائے گا۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ‘آرڈیننس کو سرکلیشن کے ذریعے کابینہ سے منظور کروایا جارہا ہے اور حکومت غور کر رہی ہے کہ کیا آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے یا قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے