خواجہ آصف

پاکستان بین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان بطور ایک ذمہ دار ملک بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمئیر ایڈیشن کے سافٹ لانچ کی تقریب منعقد کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں وفاقی وزراء، سفیر، عسکری حکام اور دیگرشعبوں کے مہمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری اور تجارت کے بہت مواقع ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بطور ذمہ دار ملک بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ نیول چیف یڈمرل امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستان کی معیشت کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‏یہ ایکسپو بین الاقوامی سطح پر ہمارے تشخص کو اُجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے