بلاول بھٹو

بلاول سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے سندھ اور بلوچستان کے اشتراک پر اتفاق

نوڈیرو (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری اور سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے سندھ اور بلوچستان کے اشتراک پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی نے نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو عید کی مبارکباد دی اور بلوچستان میں صحت، تعلیم کے شعبوں سمیت گڈگورننس سے متعلق ترجیحات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلی نے بلاول بھٹو کو بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے اجرا سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے اشتراک پر اتفاق کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کے وژن کے مطابق غریب عوام کی بہبود کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بلوچستان دل کے قریب ہے، بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی اقدامات کیے ہیں۔ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بلوچستان کی معاونت کرے گی اور بلوچستان میں عوامی فلاح کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے