شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی، نیا مینڈیٹ ہی مسائل کا حل ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے عوام کا اعتماد کھوچکی ہے، نئے انتخابات اور نئی حکومت ہی مسائل کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کسی ڈیل یا کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بننا، حکومت کو ہٹاکر ناکام نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ نوازشریف کو جانتا ہوں وہ بھی یہ سوچتے ہیں ناکام نظام کا حصہ نہیں بننا چاہیے، ایک ہی حل شفاف الیکشن ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیا مینڈیٹ ہی مسائل کا حل ہے، یہ نظام عوام کے مینڈیٹ سے نہیں آیا، واحد طریقہ اس حکومت کو عدم اعتماد سے ہٹایا جائے، نئے الیکشن سے نئی حکومت سے امید آئے گی۔ ہم مسائل کو حل کرنا جانتے ہیں، 2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو ملکی حالات بہت زیادہ خراب تھے، 2013ء میں روزانہ دھماکے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی وزیراعظم سے لیکر وزرا تک سچ نہیں بولتے، عوام سمجھتے ہیں ملکی مسائل کون لیگ ہی حل کرسکتی ہے، تمام صوبوں کی عوام ن لیگ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے