مفتاح اسماعیل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی، اس لئے ہمیں مجبورا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سستا پٹرول، سستا ڈیزل سکیم کا آغاز کیا ہے۔ ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانے ایسے ہیں جن کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے۔ یکم جون سے 786 پر کال کرکے اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، 8 کروڑ 40 لاکھ پاکستانیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن کا اوسطاً 5 فیصد ٹرانسپورٹ پر خرچ کرتا ہے، بی آئی ایس پی کے ساتھ وزیراعظم سستا تیل پیکج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان گھرانوں کو ادائیگی جون سے کی جائے گی، شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کے بعد 2 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم چینی 70 روپے فی کلو بیچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے