مریم نواز

عمران خان کو پتہ چلا کہ حکومت جانے والی ہے تو جاتے ہوئے ملکی معیشت پر وار کیا، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پتہ چلا کہ حکومت جانے والی ہے تو جاتے ہوئے ملکی معیشت پر وار کیا۔

تفصیلات کے  مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان قوم کودھرنے کی دعوت دے کرخود رفو چکر ہو گئے،  سازش کا معاملہ سیاسی تھا تو نیشنل سیکیورٹی کونسل کیوں لے کرگئے؟ عمران خان نےملکی سلامتی کوداؤ پرلگا دیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ حکومت رخصت ہوتی ہے تو عوام کو کارکردگی بتاتی ہے، شہباز شریف حکومت نے اپنی طرف سے ایک روپے کا ٹیکس نہیں لگایا۔ یہ وہی معاہدہ ہے جو عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا،  ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے