بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا لیگی رہنما کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے حملے میں شدید زخمی ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں بلدیاتی انتخابات کی کمپئین کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلم گل، بیگم نصرت شہباز اور سلمان شہباز نے بھی فون پر لیگی رہنما بلال یاسین کی خیریت دریافت کی ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور کے موہنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ میں رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین زخمی ہوگئے تھے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے