مولانا عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری کیجانب سے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ عوام دشمن اور نااہل و نالائق حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے اب عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا، اس کے علاوہ مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اللّٰہ کا نام لے کر سڑکوں پر نکلیں اور اس نالائق حکومت کا تختہ الٹ دیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خود اعتراف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن اپنی نالائقی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ اس موقع پر جے یو آئی رہنما نے حکومتی وزراء کو بھی نشانے پر لے لیا اور کہا کہ فواد چوہدری ہمیں دہشتگرد جماعت کہتے ہیں جبکہ خود تحریک انصاف نے بل جلائے اور پی ٹی وی پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے