شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف پر 180 اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں، ایک مرتبہ پھر معزز ایوان نے مجھے 180 ووٹ دیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہوں، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل، خالد مگسی کا شکرگزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے