شہباز شریف بیلاروس

وزیراعظم کا بیلاروس کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک نے ملاقات کی۔ بیلاروس کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے خوشگوار اور کثیرالجہتی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے ساتھ اقتصادی، زرعی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیلا روس کے وزیر خارجہ ایلینک نے وزیراعظم کو صدر لوکاشینکو کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

جس میں کہا گیا کہ بیلاروس پاکستان کو خطے کا ایک اہم ملک سمجھتا ہے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر خارجہ کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے