میاں محمد عتیق

متحدہ قومی موومنٹ کے اشتہاری رہنما لاہور سے گرفتار

لاہور (پاک صحافت) ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر میاں محمد عتیق کو پنجاب پولیس نے لاہور سے حراست میں لے لیا ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ کئی ماہ سے اشتہاری تھا۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد عتیق کو راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں جون 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دائر کیے گیے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے، وہ اور دیگر ملزمان مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی درخواست پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سابق سینیٹر کو گرفتار کیا جنہیں اب راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسوئی کے ساتھ حل کیا جائے گا، پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی نے معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے