ٹی ایل پی

کالعدم تحریک لبیک کے مالی اعانت کاروں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری

لاہور (پاک صحافت) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کالعدم جماعت تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے مالی اعانت کاروں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤں کی تیاری مکمل کرلی ہے۔  سی ٹی ڈی کے مطابق ٹی ایل پی کو جنوبی پنجاب سے بھی مالی اعانت کا ایک بہت بڑا حصہ مل رہا ہے جہاں 72 فنانسرز کالعدم جماعت کی حمایت کر رہے ہیں۔ وہ کالعدم تنظیم کے قیام کے بعد سے ہی حکومت مخالف مظاہروں، مہم اور اس طرح کے دیگر اقدامات کو چلانے کے لیے مالی اعانت فراہم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملک بھر میں 328 بڑے فنانسرز کا سراغ لگانے کے بعد کریک ڈاؤن کی تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ان میں زیادہ تر بزنس مین، صنعتکار اور تاجر ہیں جو کراچی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ جیسے بڑے کاروباری مراکز سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ٹی ایل پی کو ممکنہ طور پر ملنے والی بین الاقوامی فنڈزنگ کا جائزہ لینے کےلیے تجویز پر بھی زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی اس وقت بینک اکاؤنٹس اور تنظیم کے لین دین کے طریقہ کار کی تفصیلات حاصل کررہی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کے بعد سی ٹی ڈی نے فنانسرز کے منظم نیٹ ورک کا سراغ لگایا تھا اور صوبائی حکام نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس کی مرکزی، علاقائی اور ضلعی کمانڈ کے خلاف 54 سے زیادہ مقدمات درج کیے تھے۔ پابندی کے بعد تنظیموں یا افراد کو ٹی ایل پی کو کسی قسم کی مالی امداد فراہم کرنے پر سختی سے ممانعت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے