کابینہ

وفاقی کابینہ کیجانب سے صدر کے عدالتی بل واپس بھجوانے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر کے عدالتی بل واپس بھجوانے کی مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہے، اجلاس میں صدر مملکت کے کردار کی مذمت کی گئی، کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھجوانے کی مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم ویڈیو لنک پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیشتر کابینہ ارکان ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہیں، حکومتی قانونی ٹیم بھی کابینہ اجلاس میں شریک ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں الیکشن کیلئے بجٹ دینے کا معاملہ بھی زیرغور ہے، وزیر خزانہ اور وزیر قانون نے بجٹ اور الیکشن کے معاملے پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر مملکت کے کردار کی مذمت کی گئی، کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھجوانے کی مذمت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر کا کردار پی ٹی آئی کے ایک کارکن جیسا ہوچکا ہے، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کو واپس بھجوانا بدقسمتی ہے، صدر مملکت کو آئین و قانون کی پاسداری کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے