عظمی بخاری

بزدار حکومت کے پاس وزراء کے لئے گاڑیاں خریدنے کے پیسے ہیں، لیکن ویکسین کے لئے نہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پی ٹی آئی حکومت کے ترجمان حسان خاور کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا  وائرس سے بچاؤ کی جتنی بھی ویکسینز پنجاب حکومت کو ملی ہیں سب خیرات میں ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے حسان خاور کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے انہیں کھری کھری سنا دی۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جتنی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگی وہ چین، ڈبلیو ایچ او، امریکا اور برطانیہ سے خیرات میں ملی ہیں، شہباز شریف نے لیور ٹرانسپلانٹ کا اسپتال بنایا ہے، پنجاب حکومت نے ساڑھے تین سال میں ایک بھی کورونا کی ڈوز نہیں خریدی ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے حسان خاور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وزراء کی تقریروں سے شریف خاندان کا ذکر نکال دیں تو یہ سب صفر ہیں۔ بزدار حکومت کے پاس اپنے وزراء کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے پیسے ہیں، لیکن ویکسین خریدنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے