راجہ پرویز اشرف

ذہنی نابالغوں کی حکومت عوام کا حقہ پانی بند کر رہی ہے، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ذہنی نابالغ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی نابالغوں کی حکومت عوام کا حقہ پانی بند کر رہی ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت میں پاکستان کے مجموعی قرضے 42 ہزار ارب سے بڑھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا وزیرِ اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بحران، بحران اور بحران، یہ ہے ہماری حکومتِ عمران، روٹی، کپڑا اور مکان، چھین رہا ہے کپتان۔ خیال رہے کہ پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی مجموعی شرح پر حکمرانوں کو چلو بھر پانی تلاش کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  ملک میں افراطِ زر 10 فیصد ہو چکا ہے، ڈالر مسلسل روپے کا استحصال کر رہا ہے۔ پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے لاہور سے جاری بیان میں مزید کہا کہ ایل این جی بر وقت نہ خریدنے والوں کو کٹہرے میں لانےکی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے