شیری رحمان

شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کو کھری کھری سنادی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کو کھری کھری سنادی،  شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو  پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال میں ریکارڈ قرضے، مہنگائی کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نہیں کوئی اور ہے؟شاید ان کو ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ یہ حکومت میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں۔ جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری  رحمان نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر ڈالنے کا بیانیہ بری طرح سے پٹ چکا ہے، آپ نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ 20.7 ٹریلین روپے کے قرضے لیکر آپ دوسروں پر الزام ڈال رہے ہیں، آج ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 3 سال میں ریکارڈ قرضے، مہنگائی کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نہیں کوئی اور ہے؟

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے