بجلی بل

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے کہیں میٹر توڑے تو کہیں بلوں کو آگ لگائی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی کے ساتھ بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں اور شہریوں نے ایچ تھری کمرشل مارکیٹ میں احتجاج کیا اور بجلی کے بلوں کو آگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق گجرپورہ فرنیچر مارکیٹ میں بھی تاجروں اور شہریوں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا، ٹائر جلائے اور بلوں میں اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ فیروز پور روڈ پر شنگھائی پل کے قریب حقوق خلق پارٹی نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافےکے خلاف احتجاج کیا۔ قصور کے علاقے چونیاں میں تاجروں نے میونسپل کمیٹی ہال تک ریلی نکالی۔

راجن پور میں انجمن تاجران نے بجلی کے بل، میٹر اور روٹی اٹھا کر احتجاج کیا، حافظ آباد میں تاجروں، دوکانداروں اور بھٹہ مزدوروں نے بجلی بل میں اضافے کے خلاف کچہری بازار سے بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی، فوارہ چوک پر احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا۔

خوشاب میں بھی غلہ منڈی مٹھہ ٹوانہ سے لاری اڈے تک ریلی میں تاجر،دکاندار، وکلاء اور شہریوں نے شرکت کی۔ سندھ میں ٹنڈوالہ یار میں بھی چمبڑ ناکہ سے موج دریا روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے حکومت سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پشاور میں بھی بجلی کے بھاری بلوں پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا، بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے اور بھاری ٹیکس کے خلاف جگہ جگہ تاجروں اور شہریوں نےاحتجاجی مظاہرےکیے۔

بجلی کے بل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کوئٹہ میں بھی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بل میں اضافی ٹیکس ختم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے