مصطفی نواز کھوکھر

حکومت کے طالبان سے مذاکرات پر پی پی رہنما نے سوالات اٹھا دیئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفیٰ نواز کھوکر نے وفاقی حکومت کے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذکرات پر سوالات اٹھا دیئے۔ پی پی رہنما کاکہناہے کہ حکومت نے عوام سے پوچھے بغیر کس طرح 80 ہزار پاکستانیون کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔  مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کو معاف کرنے سے متعلق قوم کو ہاں یا نہ میں فیصلہ کرنے دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی پی رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے ٹی ٹی سے مذکرات کرنے پرپی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ  کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات کا سوال بہت زیادہ عوامی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ فیصلہ کوئی فرد یا حکومت یک طرفہ طور پر نہیں کر سکتی، ہمیں آئین کے آرٹیکل 48 (6) (7) کے تحت ریفرنڈم پر غور کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں یہ بھی سوال اٹھایا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد سیاسی اور فوجی قیادت نے نیشنل ایکشن پلان تیار کیا، نیشنل ایکشن پلان پرکتنا عمل ہوا؟ ان کا کہنا ہے کہحکومت کے یک طرفہ کیئے گئے فیصلے کی مخالفت کریں گے، کسی صورت میں دہشت گردوں اور ان کےمظالم کو معاف نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے