راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس گھناؤنے فعل سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں انتشار، بدامنی، نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں، اس قسم کے گھناونے واقعات سے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے خطرے کا باعث ہیں، عالمی برادری ایسی شرمناک کارروائیوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے