سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کیخلاف پلان تیار، گرفتاریاں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی میٹنگ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں جے آئی ٹی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے افسران نے پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کیا۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مواد اپ لوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنے والوں کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کے ساتھ اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے