فیصل کریم کنڈی

عمران خان 80 سال کی عمر میں بھی انسان نہ بن سکے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان عمر کے آخری حصے یعنی 80 سال کی عمر میں بھی انسان نہ بن سکے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران کے ہر جلسے پر پچیس سے تیس کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں۔ دنیا بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے آرہی ہے تو عمران خان تڑپ رہے ہیں، آج نیازی نے بارش اور سیلاب کے متاثرین سے بدترین دشمنی کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان شوکت خانم ٹرسٹ کے فنڈز چوری کیئے اس لیئے سب کو چور سمجھ رہے ہیں۔ عمران خان کو تکلیف ہورہی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے عمران خان دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان کیلئے کنسرٹ شو کرنے کیلئے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور جی بی کے عوام کا پیسہ چوری ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے