رانا ثناء اللہ

عمران خان اب نا اہل بھی ہو گا اور اسے کرپشن کیس میں سزا بھی ہو گی، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اب نا اہل بھی ہو گا اور اسے کرپشن کیس میں سزا بھی ہو گی۔ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ   یہ پلستر لگا کر بیٹھا ہے اس کی بہانہ بازی کا مقصد یہ ہے کہ یہ توشہ خانہ اور ٹیریان کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس نے گھڑیاں نہیں چرائیں یا ٹیریان اس کی بیٹی نہیں، آڈیو لیک پر جج ارشد ملک کو ڈسمس کر دیا گیا،جسٹس قیوم ملک نے استعفیٰ دے دیا، نئی آڈیو لیکس کا فارنزک کرا رہے ہیں، پرویز الٰہی اور یاسمین راشد انہیں تسلیم کر چکے ہیں،جیسے ہی رپورٹ آتی ہے کوئی کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسکین کی اوقات ہی کیا ہے کہ ہم اس کا مواخذہ کریں، صدر کے خلاف مواخذے کا فیصلہ اتحادی حکومت کے پارٹی سربراہ کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  آئین میں سوراخ ہم نے نہیں عارف علوی نے کیا ہے۔ فری فیئر الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔ اگر الیکشن کمیشن یہ سمجھے کہ فری فیئر الیکشن نہیں ہو سکتے کیوں کہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ ہے تو الیکشن نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے