ایلون مسک کی مریخ پر پہنچنے کی جلدی خلائی کمپنی کے ملازمین کو بھاری پڑنے لگی

(پاک صحافت) اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی سب سے پہلے مریخ پر پہنچنے کی جلدی خلائی کمپنی کے ملازمین کو مہنگی پڑنے لگی، کمپنی میں ناقص حفاظتی اقدامات کی بدولت حادثات روز کا معمول بن گئے۔ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو مریخ پر پہنچنے کی بہت جلدی ہے لیکن انہوں نے اپنے اس مقصد کے حصول کیلئے کمپنی کے ملازمین کی حفاظت کو نظرانداز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس میں ملازمین کی حفاظت کیلئے ناقص انتظامات کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں، کم از کم 100 افراد مختلف واقعات میں کٹنے کی وجہ سے زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 29 افراد ایسے حادثے کا شکار ہوئے جن میں ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔  اسپیکس ایکس میں ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے حادثات میں 17 ایسے واقعات ہوئے جن میں ملازمین کی انگلیاں کٹ گئیں، 9 افراد سر میں گہری چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے اور 5 افراد آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوئے جبکہ 7 افراد حادثات میں آنکھوں میں چوٹ لگنے سے متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ مختلف واقعات میں 8 ملازمین جسم کے اعضاء کٹ جانے سے معذور ہوئے اور مختلف اعضاء کو گہرے زخم پہنچنے کے 12 واقعات ہوچکے ہیں جبکہ 170 واقعات میں ملازمین معمولی زخمی ہوئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کم از کم ایک حادثے میں ایک ملازم اپنی جان بھی گنوا بیٹھا تھا۔ خبر کے مطابق ملازمین کا کہنا تھا کہ اسپیس ایکس پر ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات اور حادثات سے متعلق خلائی کمپنی کا مؤقف ہے کہ اپنی حفاظت کی ذمہ داری خود ملازمین پر ہی عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے