نواز شریف

باجوہ، فیض، ثاقب نثار، آصف کھوسہ، عظمت سعید پاکستان اور عوام کے مجرم ہیں۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ باجوہ، فیض، ثاقب نثار، آصف کھوسہ، عظمت سعید پاکستان اور عوام کے مجرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا گیا، کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ جب تک سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے