بجلی چوری ختم ہونے تک سستی بجلی نہیں ملے گی، نگراں وزیرِ توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی، لوگ بل ادا نہیں کرتے، تب تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر توانائی محمد علی نے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیےکریک ڈاؤن کپپی ہدایت کردی۔ نگراں وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے، 589 ارب کی بجلی چوری یا بل ادا نہیں کیےجارہے، آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹس فوری طور پر کم نہیں کی جارہیں، اس پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ہر علاقے میں الگ الگ سطح پر بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری یا بل ادا نہ کرنے کے باعث دیگر صارفین پر بوجھ پڑتا ہے۔ نگراں وزیرِ توانائی نے کہا کہ بجلی چوری جرم ہے جس کی ایف آئی آر بھی کٹتی ہے، عام طور پر بجلی چوری کی ایف آئی آر کا فالو اپ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے