جنوبی وزیرستان میں گھر پر مارٹر گولہ آ گرنے سے 5 افراد جاں بحق

وزیرستان (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں لدھا کے علاقے شکتوئی شابی خیل میں واقع ایک گھر پر مارٹر گولہ آ گرا۔

تفصیلات کے مطابق گھر پر گرنے والا مارٹر گولہ پھٹنے سے 1 ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر آ کر گرا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان پولیس نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے