شازیہ مری

عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ شازیہ مری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان  شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی،  خیال رہے کہ  انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے، بزدار کو نکالنے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا۔ پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ  مہنگائی اورمعاشی بدحالی عوام کو پامال کررہی ہے، آٹا، چاول، گھی، دالیں اور سبزیاں غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے