ناصر حسین شاہ

وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب کو مل کر چلنا چاہیے۔ ناصر حسین شاہ

سکھر (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب کو مل کر چلنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو سہولتیں دینا چاہتے ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب کو مل کر چلنا چاہیے۔ مشکل حالات میں مشکل فیصلے لینے پڑیں گے، کوشش ہے جلد عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے چنگل سے نکلا جاسکے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے آج حکومت کو آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیانات بہتر محسوس نہیں ہوتے۔ علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی وزیراعظم سے ملاقات اور ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو ساتھ مل کر چلنا وقت کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ وہ مہنگائی کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دے، جو سرکاری نرخ مقرر ہوں وہ آویزاں ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے