اسرائیلی ریاست کی چھاپہ مار کارروائیوں کے باوجود قومی مصالحت جاری رکھیں گے: حماس

اسرائیلی ریاست کی چھاپہ مار کارروائیوں کے باوجود قومی مصالحت جاری رکھیں گے: حماس

غرب اردن (پاک صحافت) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کی قیادت کو گرفتار کرنے اور ظالمانہ مہمات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ فلسطینی قومی مفاہمتی کوششوں کو تباہ کیا جاسکے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی چھاپہ مار کارروائیوں اور قائدین کی گرفتاریوں کے باوجود حماس قومی مصالحت کے عزم پر قائم ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران جماعت کےایک سرکردہ رہنما خالد الحاج کو گرفتار کرلیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے حماس رہنمائوں کی گرفتاریوں کا مقصد فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور یکجہتی کی کوششوں کو نقصان پہونچانا ہے، اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں اور رہ نمائوں کی گرفتاریوں کے باوجود قومی وحدت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

حماس نے غرب اردن میں اپنے رہنما خالد الحاج کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز گرفتار ہونے والے رہنما خالد الحاج 10 سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب وہ غرب اردن میں فلسطینی مصالحت کے لیے دوسری جماعتوں کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے