اداکار وہاج علی

وہاج علی رواں سال کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات کی فہرست میں شامل

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کو برطانیہ کے ایک مشہور اخبار نے ’نمبر ون پاکستانی اسٹار‘ قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ وہاج علی نے نامور برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی 2023ء کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی جاری کی گئی ’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں ایشیاء سے تعلق رکھنے والی ایسی شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے رواں سال فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور سوشل میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہاج علی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں سرِ فہرست واحد پاکستانی ہیں، اُنہوں نے اپنی بہترین اور غیر معمولی پرفارمنس سے کئی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار کے لیے یہ فہرست ترتیب دینے والے انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر اسجد نذیر نے وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاج علی نے یہ ثابت کیا کہ وہ موجودہ دور کے بہترین پاکستانی اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے سال بھر زبردست کارکردگی دکھائی اور مستقبل کے لیے شاندار کام کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے