طلال چوہدری

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پھر جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ طبی رپورٹس آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔ پی ٹی آئی ہو، بانی یا عارضی چیئرمین یا کارکن، جھوٹ ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نجی اسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے ان کی کہانی کو جھوٹ ثابت کردیا۔ مولانا فضل الرحمان بہت بڑے سیاستدان ہیں، ہمیں معاملات پر بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر سیاست دانوں کو تحریکوں کے بجائے بیٹھ کر معاملات کا حل نکالنا چاہیے۔ ہمیشہ معاملات تحاریک سے حل نہیں ہوتے، مولانا ہمارے ساتھ بیٹھ کر چلیں جیسے ماضی میں رہے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی پارٹی قائد نواز شریف کے بہت قریبی ہیں، انہوں نے جو بھی کہا ٹھیک کہا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے