مراد علی شاہ

بانی پی ٹی آئی وہ ہیں جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتے ہیں، مراد علی شاہ

سیہون (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی وہ ہیں جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتے ہیں۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں جیسی حمایت اورطاقت تھی اسےبھی انہوں نےغلط استعمال کیا۔

سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر آرہے ہیں، وہ معاملہ عدالتوں میں ہے، بانی پی ٹی آئی واحد وزیراعظم تھے جسے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیلا، ان کو طاقت حاصل تھی جس کا میں خود شاہد ہوں مگر انہوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا، ان کی سیاسی سوچ کا سب کو پتہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سائفر سمیت جو بھی کیس ہیں وہ خود اپنے خلاف گواہ ہیں، انہوں نے خود کہا میں نے گھڑی بیچی ہے، وہ کچھ ہفتوں میں اپنی ساری حمایت کھو چکے تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد بھلے جلسے کرے، جلسے جلوس کرنا سب کا حق ہے، ابھی انتخابات ہوئے ہیں تو اس وقت کسی تحریک کا جائزہ نہیں بنتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج شہید بھٹو کی برسی کا گڑھی خدا بخش میں پروگرام ہے، میرے والد صاحب کی برسی ہے، قرآن خوانی میں شرکت کر کے گڑھی خدا بخش جاؤں گا۔ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر میں نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے، منچھر جھیل کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے