پولیس

دہشتگردوں کا پولیس لائن پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار شہید 3 زخمی

ٹانک (پاک صحافت) پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں واقع پولیس لائن پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دہشتگردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی 4 دستی بم پھینکے، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

دوسری جانب خیبر میں باڑہ نالہ ملک دین خیل کے علاقے میں بھی دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 1 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں دستی بم اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے