چوہدری شجاعت

پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی 17 مئی کو دن 3 بجے مسلم لیگ ہاؤس سے لاہور پریس کلب تک نکلی جائے گی۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملے کے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ نجی اور دفاعی املاک پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شافع حسین نے دوران اجلاس کہا کہ دفاعی املاک پر حملہ کرنے والے پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے