خواجہ سعد رفیق

احتساب قانون ایک غاصب کا بنایا ہوا کالا قانون ہے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کا قانون ایک غاصب اور ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے جس کا مقصد سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران دور میں نیب قانون میں آئین کی روح کے منافی آرڈیننس کے ذریعے جانبدارانہ تبدیلیاں کی گئیں۔ ہم سوال اٹھاتے رہے لیکن کسی نے آواز نہیں سنی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ ملک کو انتشار اور انتقام سے بچایا جائے، نیب قانون کریمنل جسٹس سسٹم میں تجاوزات کے مترادف ہے۔ عدالت عظمی ودیگراعلی عدالتیں نیب قوانین اور طریقہ تفتیش پر بارہا اپنے فیصلوں میں شدید تحفظات کا اظہار کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون ریاستی سرکاری امور ترقی اور بزنس کیلئے زہر ثابت ہوا ہے، اسے بدلنا پارلیمان کا حق اور فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے