حمزہ شہباز

باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ  باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے۔ کربلا انسانیت کا درس دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے یوم عاشور پر خصوصی پیغام جاری کرتے وہوئے کربلا کے شہیدوں پر روشنی ڈالی، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کربلا میں حق و صداقت کی بے مثال تاریخ پر انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یومِ عاشور امام حسینؑ اور ان کے اصحاب کی لازوال قربانی اور شہادت کا دن ہے، حرمت دین کو توڑنے والی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج شہادت امام کا درس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے