شرجیل میمن

شرجیل میمن کیجانب سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کا آلہ کار بننے اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر گھناؤنی مہم چلارہے ہیں، عالمی اداروں سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو امداد نہ دیں۔ کیا ہم ان کو محب وطن یا پاکستانی کہہ سکتے ہیں جو ملک کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہیں؟۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایسی سازش تو بھارت اور اسرائیل نے بھی کبھی نہیں کی جو پی ٹی آئی کررہی ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کے کردار پر چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر ادارے نوٹس لیں۔ یہ سیاست کی آڑ میں ملک اور عوام سے دشمنی کررہے ہیں، اب یہ سیلاب زدہ لوگوں سے لڑائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مشکل میں ہے اور ایک فاشسٹ جماعت سیاسی جماعتوں اور اداروں سے لڑرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے